Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹرمپ کی غزہ جنگ بندی منصوبے کے مجوزہ 20 نکات کی تفصیلات سامنے آگئیں

Web Desk by Web Desk
ستمبر 30, 2025
in بین الاقوامی
0
ٹرمپ کی نیتن یاہو سے گفتگو، قطر پر حملے کو غیر دانشمندانہ قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں غزہ امن معاہدے کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ اس پر تمام مسلم اور عرب ممالک نے اتفاق کرلیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے میں 20 نکات شامل ہیں جن میں فوری جنگ بندی، موجودہ جنگی محاذوں کو منجمد کرنا، 48 گھنٹوں کے اندر تمام 20 زندہ یرغمالیوں کی رہائی اور 24 مردہ یرغمالیوں کی باقیات کی واپسی سرِفہرست ہیں۔ معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل 250 عمر قید کے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ساتھ 7 اکتوبر 2023 کے بعد گرفتار 1700 غزہ کے شہریوں کو بھی آزاد کرے گا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

معاہدے کے نکات میں یہ بھی شامل ہے کہ حماس کے تمام جارحانہ ہتھیار تباہ کیے جائیں گے، ہتھیار ڈالنے والے جنگجوؤں کو عام معافی دی جائے گی اور جو ارکان غزہ چھوڑنا چاہیں انہیں محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی، مساوی تقسیم، جبری بے دخلی کی ممانعت اور واپسی کا حق بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ تاہم منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ مستقبل میں حماس کا غزہ کے سیاسی انتظام میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔

مزید یہ کہ فلسطینیوں اور بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ایک عارضی عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی جو ایک نئی عالمی تنظیم کے تحت کام کرے گی، جبکہ غزہ میں عارضی بین الاقوامی سیکیورٹی فورس تعینات کی جائے گی۔ منصوبے میں اقتصادی ترقیاتی اقدامات کے تحت غزہ کی تعمیر نو، فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات، اور اسرائیلی فوج کا مرحلہ وار انخلا شامل ہے۔ اسرائیل کو دوبارہ قبضہ یا الحاق کی اجازت نہیں ہوگی اور قطر پر مزید حملے نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ترقیاتی اور سیاسی اصلاحات کے مکمل ہونے پر فلسطینی ریاست کے قیام کا راستہ کھلے گا اور اسرائیل و فلسطین کے درمیان مذاکراتی عمل کے ذریعے پُرامن تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام مسلم ممالک اس منصوبے کی حمایت کرچکے ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Previous Post

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کا آج سے آغاز، افتتاحی میچ بھارت اورسری لنکا کے درمیان ہوگا

Next Post

وزیراعظم وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی کو ملاقات کیلئے بلائیں گے: طارق فضل

Next Post
وزیراعظم وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی کو ملاقات کیلئے بلائیں گے: طارق فضل

وزیراعظم وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی کو ملاقات کیلئے بلائیں گے: طارق فضل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم