Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مریم نواز کے بیان پر سندھ بار کونسل کا ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 1, 2025
in پاکستان
0
مریم نواز کے بیان پر سندھ بار کونسل کا ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد/کراچی — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فیصل آباد میں دیے گئے بیان نے ملک کی سیاسی اور عدالتی فضا میں ہلچل پیدا کر دی ہے، سندھ بار کونسل نے آج ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ "میرا پانی میرا پیسہ، کسی کو اس سے کیا تکلیف ہے؟ پنجاب کو مشورہ دینے والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔” انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت چاروں صوبوں کو یکساں وسائل ملتے ہیں اور یہ صوبوں پر ہے کہ وہ اپنے وسائل کہاں خرچ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "مانگنے والا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، پنجاب نے کبھی دوسرے صوبوں کے معاملات میں مداخلت نہیں کی، دوسروں کو بھی پنجاب کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔”

مریم نواز کے ان ریمارکس پر سندھ بار کونسل نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ بار کونسل نے اعلان کیا کہ آج عدالتوں میں مکمل ہڑتال ہوگی اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فوری طور پر متنازع بیانات واپس لیں اور عوام سے معافی مانگیں، وکلاء برادری سندھ کے عوام کی توہین برداشت نہیں کرے گی۔

ادھر پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شدید احتجاج کیا۔ ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ "یہ میرا پانی میرا پیسہ کا کیا مطلب ہے؟” ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا لہجہ افسوسناک ہے، پنجاب میں حالیہ دنوں سیلاب آیا تو پہلی بار پنجاب کو اس صورتحال کا سامنا ہے لیکن سندھ کے عوام دہائیوں سے ان مشکلات سے نبرد آزما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات وفاق کی یکجہتی کو متاثر کرتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے ارکان نے دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ کیا اور حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ حکومت بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ریمارکس پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرانے پر غور کر رہی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صوبوں کے درمیان تعلقات پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے اور مرکز و صوبوں کے درمیان اعتماد کے فقدان کو مزید گہرا کر سکتا ہے۔

Previous Post

غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے معاملے پر وضاحت اور مزید بات چیت کی ضرورت ہے: قطر

Next Post

خضدار: فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

Next Post
خضدار: فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

خضدار: فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم