Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خضدار: فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 1, 2025
in پاکستان
0
خضدار: فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

خضدار/سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے خلاف بڑا آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ 10 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا تو فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں سات دہشتگرد مارے گئے۔ اس دوران کئی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جس میں آئی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز اور امریکی ساختہ خودکار ہتھیار شامل ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں موجود ایک بڑا خطرہ بھی ناکام بنایا اور فتنہ الہندوستان کی بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب آئی ای ڈی کو بروقت ناکارہ بنا دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ سلسلہ ملک بھر میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے جاری آپریشن کا حصہ ہے۔

سکیورٹی حکام نے بتایا کہ علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور مزید کارروائیوں کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی اطلاع فوراً قریبی سکیورٹی ادارے یا پولیس کو دیں تاکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

Previous Post

مریم نواز کے بیان پر سندھ بار کونسل کا ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

Next Post

فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، حادثات میں 31 افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس

Next Post
فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، حادثات میں 31 افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس

فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، حادثات میں 31 افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم