Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، حادثات میں 31 افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 1, 2025
in بین الاقوامی, موسم
0
فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، حادثات میں 31 افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس

منیلا : فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں 6.9 شدت کے طاقتور زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، مختلف حادثات میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ رات مقامی وقت کے مطابق 10 بجے آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز سیبو کے قریب بوگو شہر کے شمال مشرق میں 17 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، ایک اسپورٹس کمپلیکس دورانِ میچ زمین پر گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ متاثرہ علاقوں میں گرجا گھروں، پلوں اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیبو میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے آج تمام اسکولز اور سرکاری دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امدادی حکام کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور بھاری مشینری دیگر علاقوں سے منگوا لی گئی ہے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے باعث بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پانی، خوراک اور ادویات سمیت ضروری سامان فوری طور پر روانہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Previous Post

خضدار: فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

Next Post

یو این جنرل اسمبلی میں پاکستان کا روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ واپسی کا مطالبہ

Next Post
یو این جنرل اسمبلی میں پاکستان کا روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ واپسی کا مطالبہ

یو این جنرل اسمبلی میں پاکستان کا روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ واپسی کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم