Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

یو این جنرل اسمبلی میں پاکستان کا روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ واپسی کا مطالبہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 1, 2025
in بین الاقوامی
0
یو این جنرل اسمبلی میں پاکستان کا روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ واپسی کا مطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے تحت اعلیٰ سطحی کانفرنس میں پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ اور باوقار واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روہنگیا مسلمان کئی دہائیوں سے بے دخلی اور بنیادی حقوق سے محرومی کا شکار ہیں۔

پاکستانی مندوب کے مطابق میانمار کی ریاست رخائن میں حالیہ پرتشدد کارروائیوں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو ایک بار پھر ہجرت پر مجبور ہونا پڑا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو طویل عرصے سے تعلیم، صحت اور روزگار جیسے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور ان پر ہونے والے مظالم عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہیں۔

پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ یکجہتی کے اپنے دعوؤں کو عملی جامہ پہنائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ روہنگیا مسلمان اپنے وطن واپس جا سکیں جہاں ان کے جان و مال اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہو۔

Previous Post

فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، حادثات میں 31 افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس

Next Post

کم عمری کی شادی باطل نہیں قانوناً جرم ہے، عدالت نے 15 سالہ لڑکی کو شوہر کیساتھ رہنے کی اجازت دیدی

Next Post
کم عمری کی شادی باطل نہیں قانوناً جرم ہے، عدالت نے 15 سالہ لڑکی کو شوہر کیساتھ رہنے کی اجازت دیدی

کم عمری کی شادی باطل نہیں قانوناً جرم ہے، عدالت نے 15 سالہ لڑکی کو شوہر کیساتھ رہنے کی اجازت دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم