Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ شہر سے نہ نکلنے والے دہشتگرد تصور ہوں گے، اسرائیل کی فلسطینیوں کو انخلا کی آخری وارننگ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 3, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ شہر سے نہ نکلنے والے دہشتگرد تصور ہوں گے، اسرائیل کی فلسطینیوں کو انخلا کی آخری وارننگ

اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بار پھر غزہ شہر کے تمام شہریوں کو علاقے سے نکلنے کا حکم دے دیا۔

وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ غزہ سٹی کے رہائشیوں کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ شمالی علاقے کو چھوڑ کر جنوبی غزہ پٹی کی طرف چلے جائیں۔ انہوں نے وارننگ دی کہ اس کے بعد جو بھی شہری وہاں موجود رہا، اسے دہشت گرد یا دہشت گردوں کا حامی تصور کیا جائے گا اور اسے بھرپور طاقت کا سامنا کرنا ہوگا۔

فلسطینی حکام کے مطابق گزشتہ ماہ بڑے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً چار لاکھ افراد قحط زدہ غزہ شہر سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ تاہم انخلا کرنے والے شہری بھی محفوظ نہیں، کیونکہ اسرائیلی فوج راستوں میں اندھا دھند بمباری جاری رکھتی ہے جس کے نتیجے میں بے شمار افراد شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔

متاثرہ شہری حسین الدل نے اپنے کرب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ *”ہم گھروں سے ننگے پاؤں نکلے، اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث ہم بچا کچا سامان بھی نہیں اٹھا سکے”*۔

اسرائیلی وزیر دفاع کی تازہ دھمکی نے غزہ کے شہریوں میں مزید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس صورتحال کو جبری نقل مکانی اور اجتماعی سزا قرار دے رہی ہیں۔

Previous Post

غزہ میں اسرائیلی بمباری، مزید 53 فلسطینی شہید، ریڈ کراس نے سرگرمیاں معطل کردیں

Next Post

محمود اچکزئی کا تمام جماعتوں سے ملکر بیٹھنے اور ملک میں نئے الیکشن کا مطالبہ

Next Post
محمود اچکزئی کا تمام جماعتوں سے ملکر بیٹھنے اور ملک میں نئے الیکشن کا مطالبہ

محمود اچکزئی کا تمام جماعتوں سے ملکر بیٹھنے اور ملک میں نئے الیکشن کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم