Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

انڈسٹری میں بہت سے مرد حضرات نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی-عائشہ عمر کا انکشاف

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 3, 2025
in شوبز
0
انڈسٹری میں بہت سے مرد حضرات نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی-عائشہ عمر کا انکشاف

پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کم عمری میں قدم رکھنے کے بعد انہیں بہت سے کٹھن تجربات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں بعض لوگ اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی کوشش بھی کرتے تھے۔

ایک کامیڈی شو میں بطور مہمان گفتگو کے دوران عائشہ عمر نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ کم عمر تھیں اور ایک خوش مزاج و کھلنڈری سی لڑکی کے طور پر نظر آتی تھیں، اس لیے اکثر لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے۔ اس صورتحال میں انہوں نے خود کو کمزور ظاہر نہ ہونے دینے کے لیے سخت رویہ اپنایا تاکہ لوگ سمجھ سکیں کہ وہ مضبوط ہیں۔

عائشہ عمر نے کہا کہ بہت سارے مرد حضرات حدیں پار کرنے کی کوشش کرتے تھے، مگر انہیں اپنا دفاع کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں اور اکیلی زندگی گزارنے لگیں تو یہ رویہ اور بھی ضروری ہوگیا کیونکہ اکثر اکیلی لڑکی کو کمزور سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے انہیں اپنے طرز عمل میں مزید سختی لانا پڑی تاکہ دوسروں کو یہ احساس دلایا جا سکے کہ وہ کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گی۔

اداکارہ نے شو میں اپنے کیریئر کے دوران ہونے والی چند غلطیوں کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بعض ایوارڈ شوز میں پرفارم کیا جن کی ادائیگی آج تک مکمل نہیں ہو سکی۔ عائشہ عمر کے مطابق شوبز انڈسٹری میں نئے فنکاروں کے ساتھ اکثر مالی اور پیشہ ورانہ سطح پر ایسے مسائل پیش آتے ہیں جن سے سیکھنے اور مزید محتاط ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

عائشہ عمر کے اس انکشاف نے شوبز کی دنیا میں نئے آنے والے فنکاروں کے مسائل اور مشکلات کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ کم عمری میں اس میدان میں قدم رکھنے والوں کو نہ صرف پیشہ ورانہ چیلنجز بلکہ ذاتی سطح پر بھی کئی آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

Previous Post

لندن سے چوری گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا معاملہ، پاکستان نے انٹرپول سے ٹریکر لاگ طلب کرلیا

Next Post

اسرائیلی بحریہ کا فلوٹیلا کی 42 کشتیوں پر قبضہ، مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار

Next Post
اسرائیلی بحریہ کا فلوٹیلا کی 42 کشتیوں پر قبضہ، مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار

اسرائیلی بحریہ کا فلوٹیلا کی 42 کشتیوں پر قبضہ، مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم