Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیلی بحریہ کا فلوٹیلا کی 42 کشتیوں پر قبضہ، مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 3, 2025
in بین الاقوامی
0
اسرائیلی بحریہ کا فلوٹیلا کی 42 کشتیوں پر قبضہ، مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر انسانی ہمدردی کی کوششوں کو طاقت کے زور پر کچلنے کی کوشش کی۔

غزہ کے محصور عوام تک امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر صیہونی بحریہ نے دھاوا بول دیا اور کشتیوں میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فلوٹیلا کے قافلے میں 42 کشتیاں شامل تھیں جنہیں اسرائیلی بحریہ نے زبردستی تحویل میں لے لیا۔ گرفتار شدگان میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی بھی شامل ہیں۔ منتظمین کے مطابق صیہونی فوج نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست نشریات جام کرکے دنیا سے رابطہ منقطع کردیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بحری افواج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی اہم کشتی "آلکاتالا” کو بھی اپنی تحویل میں لیا جس پر سینیٹر مشتاق احمد موجود تھے۔ تمام تحویل میں لی گئی کشتیاں اشدود بندرگاہ پہنچا دی گئی ہیں، جہاں سے گرفتار کارکنوں کو یورپی ممالک واپس ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ اس دوران فلوٹیلا کے منتظمین نے بتایا کہ ان کی ایک کشتی "میرینیٹ” اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے جبکہ عرب صحافی حسن مسعود نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ایک اور کشتی "میکینو” غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہو گئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اس کارروائی کو درست قرار دیتے ہوئے اپنی فوج کو شاباش دی اور انسانی ہمدردی کے اس قافلے کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال پر اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھی۔

دوسری جانب دنیا بھر میں اسرائیلی اقدام کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ برطانیہ، فرانس، اٹلی، اسپین، یونان، ارجنٹینا، کولمبیا اور یمن سمیت کئی ممالک میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعض شہروں میں مظاہرین نے دکانوں اور ریستورانوں میں توڑ پھوڑ کی جبکہ کئی جگہ ٹریفک معطل ہوگئی۔

یاد رہے کہ یہ فلوٹیلا 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا اور مختلف ممالک سے امدادی قافلے اس میں شامل ہوتے گئے۔ اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی سمندری حدود سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کی دوری پر کشتیوں کو تحویل میں لینا شروع کیا اور دنیا کے سامنے ایک بار پھر اپنی جارحانہ پالیسی کو عیاں کردیا۔

Previous Post

انڈسٹری میں بہت سے مرد حضرات نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی-عائشہ عمر کا انکشاف

Next Post

مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ

Next Post
مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ

مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم