Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وفاقی وزیرمواصلات کا موٹروے پولیس اہلکاروں کی دوران ڈیوٹی شہادت پر اظہار افسوس

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 3, 2025
in پاکستان
0
وفاقی وزیرمواصلات کا موٹروے پولیس اہلکاروں کی دوران ڈیوٹی شہادت پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹر وے پولیس کے دو اہلکاروں کی دورانِ ڈیوٹی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایم فائیو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے میں سب انسپکٹر ناصر شہید ہو گئے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے اس افسوسناک واقعے پر شہید افسر کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے قابو گاڑی کی پٹرولنگ وین سے ٹکر کے نتیجے میں پولیس افسر کی شہادت نہایت رنجیدہ کر دینے والا سانحہ ہے۔

عبدالعلیم خان نے مری کے قریب پیش آنے والے دوسرے حادثے کا بھی ذکر کیا جس میں موٹر وے پولیس کے اہلکار وقار احمد ستی شہید ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ وقار احمد ستی کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس ہے، اور شہید اہلکار کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ان حادثات میں اگر کسی کی کوتاہی یا غفلت ثابت ہو تو اس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Previous Post

نادرا نے موبائل ایپ سے اپائٹمنٹ بکنگ کی سہولت متعارف کروادی

Next Post

آزاد کشمیر : عوامی ایکشن کمیٹی کا 38 نکاتی ایجنڈا پیش

Next Post
آزاد کشمیر : عوامی ایکشن کمیٹی کا 38 نکاتی ایجنڈا پیش

آزاد کشمیر : عوامی ایکشن کمیٹی کا 38 نکاتی ایجنڈا پیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم