Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے آفیشل میچ بال متعارف، منفرد نام والی گیند میں کیا خصوصیات ہیں؟

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in کھیل
0
فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے آفیشل میچ بال متعارف، منفرد نام والی گیند میں کیا خصوصیات ہیں؟

فیفا نے فٹبال ورلڈکپ 2026 کے لیے آفیشل میچ بال TRIONDA (ٹریونڈا) متعارف کرا دی۔ یہ گیند جرمن کمپنی ایڈیڈاس نے ڈیزائن کی ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی اور تین میزبان ممالک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی نمائندگی پر مبنی ہے۔

"ٹریونڈا” نام دو ہسپانوی الفاظ کو ملا کر بنایا گیا ہے: "Tri” (تین) اور "Onda” (لہر)۔ یہ نام تین میزبان ممالک اور گیند کے لہر نما ڈیزائن کو ظاہر کرتا ہے۔ بال پر سرخ، نیلا اور سبز رنگ نمایاں ہیں جبکہ ہر ملک کی علامت بھی شامل کی گئی ہے۔ کینیڈا کے لیے میپل کا پتا، میکسیکو کے لیے عقاب اور امریکا کے لیے ستارہ بال کے ڈیزائن کا حصہ ہیں۔ گیند پر موجود پیٹرن اتحاد کی علامت ہے۔

ورلڈکپ 2026 کی گیند میں پہلی بار جدید کنیکٹڈ بال ٹیکنالوجی نصب کی گئی ہے جس میں 500Hz موشن سینسر موجود ہے۔ یہ سینسر گیند کی ہر حرکت کا ڈیٹا فراہم کرے گا اور ریفریز کو آف سائیڈ، ہینڈ بال اور دیگر اہم فیصلے فوری اور درست کرنے میں مدد دے گا۔

رپورٹس کے مطابق TRIONDA کا ڈیزائن نہ صرف فٹبال کھیلنے والوں کے لیے بہترین کارکردگی فراہم کرے گا بلکہ یہ تینوں میزبان ممالک کی ثقافتی اور جغرافیائی نمائندگی بھی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 آئندہ سال 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہوگا۔

Previous Post

’ہم بیت المقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے‘، ترک صدر کا فتح بیت المقدس کے دن پر پیغام

Next Post

صیہونی فوج کا نیا حربہ: دھماکا خیز ریموٹ کنٹرول گاڑیوں سے غزہ کی بستیاں تباہ کردیں

Next Post
صیہونی فوج کا نیا حربہ: دھماکا خیز ریموٹ کنٹرول گاڑیوں سے غزہ کی بستیاں تباہ کردیں

صیہونی فوج کا نیا حربہ: دھماکا خیز ریموٹ کنٹرول گاڑیوں سے غزہ کی بستیاں تباہ کردیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم