Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹادیا، نیا کپتان کون؟

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 5, 2025
in کھیل
0
بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹادیا، نیا کپتان کون؟

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے روہت شرما کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان بلے باز شبمن گل کو کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق شبمن گل نہ صرف ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے بلکہ وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی ہوں گے۔ اس فیصلے کو بھارتی کرکٹ میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ روہت شرما گزشتہ کئی برسوں سے ون ڈے ٹیم کی قیادت کر رہے تھے اور ان کی کپتانی میں بھارت نے کئی اہم فتوحات حاصل کیں۔

بھارتی بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے جس میں تجربہ کار کھلاڑی ویرات کوہلی اور سابق کپتان روہت شرما کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم اس بار وہ بطور کھلاڑی ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق شبمن گل کو کپتان بنانے کا مقصد ٹیم میں نوجوان قیادت کو آگے لانا ہے تاکہ مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس میں بھارت ایک متوازن اور جاندار ٹیم کے ساتھ میدان میں اتر سکے۔

Previous Post

سی آئی ایس گیمز : پاکستان کے عبدالرحمٰن نے ریسلنگ میں برانز میڈل جیت لیا

Next Post

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش

Next Post
شمالی چین میں طوفانی ہوائیں، سینکڑوں پروازیں منسوخ، عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم