کراچی: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان "شکتی” نے شدت اختیار کر لی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اس وقت بحیرہ عرب کے شمال مغرب میں موجود ہے اور کراچی کے جنوب مغرب سے تقریباً 700 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان نے اگرچہ شدت اختیار کر لی ہے، تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق کل سے طوفان کی شدت میں بتدریج کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں موسم گرم اور مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

