Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان کی حمایت میں پوسٹ غداری نہیں، بھارتی ہائیکورٹ کا شہری پر مقدمہ ختم کرنیکا حکم

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 6, 2025
in بین الاقوامی
0
پاکستان کی حمایت میں پوسٹ غداری نہیں، بھارتی ہائیکورٹ کا شہری پر مقدمہ ختم کرنیکا حکم

بھارت: الہ آباد ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پاکستان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا غداری کے زمرے میں نہیں آتا۔

عدالت نے 26 ستمبر کو اپنے فیصلے میں میرٹھ کے رہائشی ساجد چوہدری کو ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی پوسٹس اگرچہ عوامی غصے یا عدم ہم آہنگی کو بڑھا سکتی ہیں، تاہم یہ بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی دفعہ 152، یعنی "ہندوستان کی خودمختاری کو خطرہ” کے تحت غداری نہیں سمجھی جا سکتیں۔

یاد رہے کہ ساجد چوہدری کو مئی میں "کامران بھٹی پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد” کی پوسٹ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 13 مئی سے جیل میں قید تھے۔

ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ساجد نے یہ پوسٹ نہ خود لکھی اور نہ تخلیق کی بلکہ صرف فارورڈ کی تھی، اس کے علاوہ ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور وہ کسی امن و امان کے مسئلے کا سبب بھی نہیں بن سکتے۔

دوسری جانب، سرکاری وکیل نے ساجد کو "علیحدگی پسند” قرار دیا اور کہا کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

تاہم عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ساجد چوہدری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان پر لگایا گیا غداری کا الزام خارج کر دیا۔

Previous Post

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا، کراچی میں بارش کا امکان

Next Post

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین انتقال کرگئے

Next Post
ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین انتقال کرگئے

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین انتقال کرگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم