ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برنارڈ جولین کی موت کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
برنارڈ جولین ویسٹ انڈیز کی اُس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 1975 کا پہلا کرکٹ ورلڈکپ جیتا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 24 ٹیسٹ میچز اور 12 ون ڈے میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔
رپورٹ کے مطابق 1982 میں جنوبی افریقہ کے دورے پر جانے والی باغی ٹیم کا حصہ بننے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے برنارڈ جولین پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق جولین ایک باصلاحیت آل راؤنڈر تھے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے ابتدائی شاندار دور میں نمایاں کردار ادا کیا۔

