Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں تناؤ کم کرنے کی کوششیں، وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر رہنماؤں کو طلب کر لیا

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 8, 2025
in پاکستان
0
ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں تناؤ کم کرنے کی کوششیں، وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر رہنماؤں کو طلب کر لیا

سلام آباد: حکمراں اتحاد کی دو بڑی جماعتوں، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتی سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ہنگامی مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں پنجاب اور سندھ میں پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی، پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے رویّے اور پیپلز پارٹی کے تحفظات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ وزیراعظم کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے حالیہ واک آؤٹ کے پس منظر سے بھی آگاہ کیا جائے گا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیراعظم کو اتحادی جماعت کے خدشات اور شکایات سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر آئندہ لائحہ عمل پر بھی غور متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی کوشش ہے کہ اتحادی حکومت کے اندر کسی بھی سطح پر اختلافات کو عوامی سطح پر نہ آنے دیا جائے۔ پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے بہتر بنائیں اور اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔

دوسری جانب، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔ صدر زرداری نے وزیر داخلہ کو دونوں جماعتوں کے درمیان بڑھتی سیاسی خلیج کو کم کرنے اور روابط بحال کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اس ملاقات میں سیاسی مفاہمت کے لیے تجاویز پیش کریں گے، جن میں مشترکہ پالیسی کمیٹی کی تشکیل، پارلیمانی سطح پر رابطہ بڑھانے اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعلقات، اور پنجاب و سندھ میں بڑھتی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق، صدر زرداری نے وزیر داخلہ کو ہدایت دی کہ وہ “موجودہ سیاسی ماحول میں مثبت کردار ادا کریں، باہمی اعتماد بحال کریں اور اتحادی جماعتوں کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دیں۔”

سیاسی مبصرین کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان متوقع رابطہ آئندہ چند روز میں حکومت کے اندر کی صورتحال کو واضح کر سکتا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات یا فون کال کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس میں سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے حتمی حکمت عملی طے کی جا سکتی ہے۔

Tags: آصف زرداریبلاول ہاؤسپیپلز پارٹیحکومت اتحادسیاسی کشیدگیشہباز شریفقومی اسمبلیمحسن نقویمسلم لیگ ن
Previous Post

2005 کے تباہ کن زلزلے کو 20 برس مکمل، تعمیراتی اصلاحات کا عمل تاحال ادھورا

Next Post

اسموگ کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پنجاب میں موثر اقدامات کیے گئے: مریم اورنگزیب

Next Post
اسموگ کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پنجاب میں موثر اقدامات کیے گئے: مریم اورنگزیب

اسموگ کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پنجاب میں موثر اقدامات کیے گئے: مریم اورنگزیب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم