Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا کا غز ہ جنگ بندی معاہدےکی نگرانی کیلئے 200 اہلکار تعینات کرنےکا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 10, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکا کا غز ہ جنگ بندی معاہدےکی نگرانی کیلئے 200 اہلکار تعینات کرنےکا فیصلہ

امریکا نے غز ہ جنگ بندی معاہدےکی نگرانی کیلئے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایک سینئر امریکی عہدے دار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ امریکا کی نگرانی میں 200 اہلکاروں پر مشتمل ایک بین الاقوامی فورس جنگ بندی کی نگرانی کرے گی۔

عہدیدار کے مطابق فورس میں مصر، قطر، ترکی اور ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کے فوجی شامل ہوں گے، جن کا بنیادی کام جنگ بندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانا، کسی ممکنہ خلاف ورزی یا دراندازی کی نگرانی کرنا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق مشترکہ فورس کی تعیناتی کا مقام تاحال واضح نہیں ہوسکا تاہم امریکی عہدے دار نے واضح کیا کہ کوئی بھی امریکی فوجی غزہ نہیں بھیجا جائے گا۔

عہدے دار کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ اسرائیل میں ایک سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر قائم کرے گی جو اس بین الاقوامی فورس کے رابطے اور انضمام کا مرکز ہوگا۔ یہ سینٹر انسانی امداد کی ترسیل کے ساتھ ساتھ سکیورٹی معاونت میں کردار ادا کرے گا۔

یہ فورس امریکی سینٹرل کمانڈکے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کی قیادت میں تشکیل دی جا رہی ہے۔

Previous Post

نجی میڈیکل کالج من مانے فیس اسٹرکچر ختم کریں، پی ایم ڈی سی کا حکم

Next Post

بھارتی ویمن کرکٹر نے ون ڈے کرکٹ کا 28 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

Next Post
بھارتی ویمن کرکٹر نے ون ڈے کرکٹ کا 28 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی ویمن کرکٹر نے ون ڈے کرکٹ کا 28 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم