Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آگ اور پانی کا کھیل مزیدنہیں چل سکتا، دہشت گردی کا سرنہ کچلا تو ساری محنت رائیگاں جائیگی، وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 10, 2025
in پاکستان
0
آگ اور پانی کا کھیل مزیدنہیں چل سکتا، دہشت گردی کا سرنہ کچلا تو ساری محنت رائیگاں جائیگی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا اگر دہشت گردی کا سر نہ کچلا تو ساری محنت رائیگاں چلی جائےگی۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات نہ کیے تو قوم معاف نہیں کرے گی۔ خوارج کے سہولت کار بھی ان کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ کراچی سے پشاور تک قوم پوچھ رہی ہے کہ ملک کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سپہ سالار کے حوصلے اور سوچ پختہ اور عزم جوان ہے۔ عوام یکسو ہیں کہ ان خوارج کا مکمل اور ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیا جائے۔ وقت آگیا ہے کہ ہمیں دہشت گردی کے مسئلے سے متعلق درست فیصلے کرنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین سے متعلق پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا۔ پوری قوم کا ایک ہی مؤقف ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔ فلسطین کے عوام کو حق خودارادیت ملنا چاہیے، ہمارا یہی مؤقف ہے۔ پاکستان کو اللہ نے عزت دی کہ 57 اسلامی ممالک میں سے چنےگئے 8 ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان کے عوام کی طرف سے جنگ بند کرانے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے کہا غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے مدد چاہتا ہوں۔ امریکی صدر نے کہا کہ مغربی حصہ غزہ سے الگ نہیں ہوگا۔ پاکستان نے غزہ میں امن کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات ہوئی جس میں فیلڈ مارشل بھی موجود تھے۔امریکی صدر سے باہمی تعلقات، تجارت ،انسداد دہشتگردی پر تفصیل سے بات ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات کی باقاعدہ ایک شکل ہے۔ دفاعی معاہدے کے مطابق دونوں میں سے کسی ملک پر حملہ دونوں پر تصور ہوگا۔

Previous Post

بھارتی ویمن کرکٹر نے ون ڈے کرکٹ کا 28 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

Next Post

غزہ سے کسی کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Next Post
غزہ سے کسی کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

غزہ سے کسی کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم