Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ سے کسی کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 10, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ سے کسی کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اتوار کو مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں اور امید ہے کہ پیر یا منگل کو یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر اسرائیل میں موجود ہوں گے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ سے کسی کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا اور غزہ امن منصوبہ تمام فریقین کی حمایت سے طے پایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فن لینڈ کے صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد اتوار کو مشرقِ وسطیٰ روانہ ہوں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد آئندہ کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ ان کے مطابق یرغمالی پیر یا منگل تک واپس آجائیں گے اور غالب امکان ہے کہ وہ اس موقع پر اسرائیل میں موجود ہوں گے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اسرائیل آئندہ ایک سال کے دوران سعودی عرب سے تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہو جائے گا؟ تو ٹرمپ نے جواب دینے سے گریز کیا۔

نوبل امن انعام سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد انہوں نے دنیا بھر میں تنازعات کے حل کے لیے 8 معاہدوں کی میزبانی کی، جن میں غزہ میں ہونے والا جنگ بندی معاہدہ سب سے اہم اور بڑا سمجھا جا رہا ہے۔

Previous Post

آگ اور پانی کا کھیل مزیدنہیں چل سکتا، دہشت گردی کا سرنہ کچلا تو ساری محنت رائیگاں جائیگی، وزیراعظم

Next Post

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس اور دھرنوں پر پابندی عائد

Next Post

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس اور دھرنوں پر پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم