Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی کی متعدد سڑکیں تباہ حالی کا شکار، حادثات کا خدشہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 11, 2025
in پاکستان
0
کراچی کی متعدد سڑکیں تباہ حالی کا شکار، حادثات کا خدشہ

کراچی کے علاقے ضلعِ وسطی کی متعدد سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہیں۔

جہانگیر روڈ سے تین ہٹی جانے اور آنے والی سڑکیں بری طرح خستہ حال ہو چکی ہیں۔ دونوں اطراف بڑے بڑے گڑھے پڑنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، جبکہ تاحال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع نہیں کیا جا سکا۔

سڑکوں کی بگڑتی ہوئی حالت کے باعث متعدد ڈرائیورز رانگ وے کا استعمال کر رہے ہیں، جس سے حادثات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ دوسری جانب، ٹریفک کو درست سمت میں چلانے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار بھی موقع پر موجود نہیں۔

جہانگیر روڈ کی مرمت یا دوبارہ تعمیر گزشتہ ایک دہائی کے دوران چار سے زائد مرتبہ کی جا چکی ہے، تاہم ناقص منصوبہ بندی اور غیر معیاری کام کے باعث سڑکیں دوبارہ خراب ہو گئی ہیں۔ دھول مٹی کے باعث شہریوں کو سانس اور دیگر صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ، جہانگیر روڈ کے مختلف مقامات پر کچرے کے ڈھیر جمع ہیں، جبکہ نشے کے عادی افراد کے ڈیرے بھی موجود ہیں، جس سے علاقے کی مجموعی حالت اور بھی خراب دکھائی دیتی ہے۔

Previous Post

پروٹیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل، 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو کرینگے

Next Post

پاکستانی کوہ پیما اسد علی کا تاریخی کارنامہ، ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرلیں

Next Post
پاکستانی کوہ پیما اسد علی کا تاریخی کارنامہ، ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرلیں

پاکستانی کوہ پیما اسد علی کا تاریخی کارنامہ، ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرلیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم