Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستانی کوہ پیما اسد علی کا تاریخی کارنامہ، ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرلیں

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 11, 2025
in پاکستان
0
پاکستانی کوہ پیما اسد علی کا تاریخی کارنامہ، ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرلیں

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا سفر مکمل کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔

اسد علی میمن نے "سیون سمٹ” کا یہ عظیم کارنامہ انڈونیشیا میں اوشیانا کی بلند ترین چوٹی پونچک جایا کو سر کر کے مکمل کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے ان چند کوہ پیماؤں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر براعظم کی سب سے اونچی چوٹی سر کی۔

اسد علی میمن نے اپنے اس مہم جو سفر کا آغاز 2019 میں کیا تھا، جب انہوں نے یورپ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ البرس کو سر کیا۔ اس کے بعد 2020 میں انہوں نے جنوبی امریکا کی اکونکاگوا کو تسخیر کیا۔

سال 2021 میں اسد میمن نے افریقا کی مشہور چوٹی کیلیمنجرو کو سر کیا جبکہ 2022 میں شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ دینالی کو فتح کیا۔

مزید برآں، 2023 میں انہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر نئی تاریخ رقم کی۔ اسی سال کے آغاز میں انہوں نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن کو بھی سر کیا تھا۔

اوشیانا کی چوٹی پونچک جایا کی فتح کے ساتھ ہی اسد علی میمن نے اپنے سیون سمٹ مشن کو کامیابی سے مکمل کیا، جو عزم، حوصلے اور پاکستانی کوہ پیماؤں کی عالمی سطح پر شناخت کا مظہر ہے۔

Previous Post

کراچی کی متعدد سڑکیں تباہ حالی کا شکار، حادثات کا خدشہ

Next Post

فلسطین کی شہید صحافی سمیت دنیا بھر سے 7 صحافی عالمی پریس فریڈم ایوارڈ کیلئے نامزد

Next Post
فلسطین کی شہید صحافی سمیت دنیا بھر سے 7 صحافی عالمی پریس فریڈم ایوارڈ کیلئے نامزد

فلسطین کی شہید صحافی سمیت دنیا بھر سے 7 صحافی عالمی پریس فریڈم ایوارڈ کیلئے نامزد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم