Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ جنگ بندی: فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 11, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ جنگ بندی: فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد فلسطینی عوام نے ملبے تلے دبے اپنے گھروں کا رخ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیسے ہی جنگ بندی کا اطلاق ہوا، ہزاروں فلسطینی شہری اپنے تباہ حال گھروں کی جانب لوٹنے لگے۔ لوگ کھنڈرات میں تبدیل گھروں سے اپنے بچا کھچا سامان تلاش کرتے اور زندگی کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے معاہدے کے تحت متعین کردہ نئی سرحدی حدود پر اپنی پوزیشنز سنبھالنا شروع کر دی ہیں۔ فوجی گاڑیاں اور اہلکار جنوبی و شمالی غزہ کے مخصوص مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔امریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹوں کی مدت کا آغاز ہو چکا ہے۔

اس کے ساتھ ہی حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ غزہ کی گورننس خالصتاً فلسطین کا داخلی معاملہ ہے اور کسی بھی غیر ملکی سرپرستی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ تاہم بیان میں عرب اور بین الاقوامی ممالک کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو میں تعاون کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے تصدیق کی تھی کہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا ہے اور اس کے تحت حماس کے 11 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

Previous Post

Next Post

خیبر پختونخوا میں ریاست مخالف قیادت نہیں لائی جا سکتی: ڈی جی آئی ایس پی آر

Next Post
خیبر پختونخوا میں ریاست مخالف قیادت نہیں لائی جا سکتی: ڈی جی آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا میں ریاست مخالف قیادت نہیں لائی جا سکتی: ڈی جی آئی ایس پی آر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • Bet365 Casino Monopoly Live Spel Strategie en Tips
  • Bet365 casino nl mobiele ervaringen en functies
  • Bet365 Casino: Betrouwbare Online Kansspelen in Nederland
  • Bet365 Casino Nederland: Nieuwste Mac Software
  • Bet365 Casino Beoordeling en Externe Link

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم