Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خیبر پختونخوا میں ریاست مخالف قیادت نہیں لائی جا سکتی: ڈی جی آئی ایس پی آر

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 11, 2025
in پاکستان
0
خیبر پختونخوا میں ریاست مخالف قیادت نہیں لائی جا سکتی: ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ریاست مخالف قیادت نہیں لائی جا سکتی۔

پشاور: میڈیا بریفنگ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے پوچھا گیا کہ کے پی میں ایک بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے کے ساتھ نئی قیادت لائی جا رہی ہے اور اس کا سب سے بڑا ہدف فوج کو وہاں سے واپس بھیجنا ہے۔

اس سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ اسٹیبلشمنٹ ریاست کا ایک ادارہ ہے اور ایسی کوئی قیادت لائی نہیں جا سکتی جو ریاست کے خلاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط اور قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پختونخوا میں جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے اور عوام کو ایسے شخص کے فیصلے پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو کے پی میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار ہو۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات پر بھی احتجاج کیا کہ کچھ حلقے قیاس آرائی پھیلا رہے ہیں کہ آپریشن کے خلاف کھڑے رہنے والی قیادت برداشت کر لی جائے گی یا دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت کی جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بات چیت کس سے کی جائے — خارجی نورولی محسود اور اس کے گروپ سے؟

انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ اس پوری کارروائی کو چلا رہے ہیں، جب وہ ریاست کے ذمہ دار تھے تب بھی یہی موقف رکھتے تھے اور اب بھی یہی کہہ رہے ہیں، مقصد کنفیوژن پھیلانا ہے۔

آخر میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ریاست اور عوام کو ایسے اقدامات یا خواہشات پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو سلامتی کے خلاف ہوں۔

Previous Post

غزہ جنگ بندی: فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا

Next Post

امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Next Post
امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • Bet365 Casino Monopoly Live Spel Strategie en Tips
  • Bet365 casino nl mobiele ervaringen en functies
  • Bet365 Casino: Betrouwbare Online Kansspelen in Nederland
  • Bet365 Casino Nederland: Nieuwste Mac Software
  • Bet365 Casino Beoordeling en Externe Link

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم