Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا فاطمہ خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 12, 2025
in پاکستان
0
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا فاطمہ خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

کراچی: معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے ٹک ٹاکر فاطمہ خان کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی اور دھوکہ دہی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رجب بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے تنگ آ چکے ہیں، اس لیے اب قانونی کارروائی کے ذریعے اپنا مؤقف واضح کریں گے۔ ان کے مطابق، فاطمہ خان کے تمام دعوے بدنیتی پر مبنی ہیں اور ان کے پیچھے ذاتی مفادات چھپے ہوئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی اہلیہ ایمان بٹ ان پر مکمل اعتماد رکھتی ہیں اور یہ معاملہ گھر کے اندر عزت اور سکون کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں رجب بٹ نے کہا کہ ان کے اور فاطمہ خان کے درمیان کبھی کوئی رومانوی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی انہوں نے انہیں کسی قسم کے قیمتی تحائف دیے۔

یوٹیوبر نے اپنے خلاف لگائے گئے توہینِ مذہب کے الزامات کو پروپیگنڈا قرار دیا اور انکشاف کیا کہ جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد وہ کچھ عرصے کے لیے بیرونِ ملک چلے گئے تھے، تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ وہ جلد پاکستان واپس آئیں گے کیونکہ ان کا دل اپنے وطن کے ساتھ ہے۔

دوسری جانب، ذرائع کے مطابق رجب بٹ کے خلاف نیشنل کرائم اینڈ سائبر انویسٹی گیشن ایجنسی نے غیر قانونی جوا ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ان ایپس کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر تشہیر کرتے رہے ہیں۔

یہ مقدمہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کے تحت درج کیا گیا ہے کیونکہ رجب بٹ کو انکوائری کے لیے طلب کیے جانے کے باوجود وہ تاحال پیش نہیں ہوئے۔

Previous Post

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی افغان جارحیت کی مذمت، پاک فوج کو خراج تحسین پیش

Next Post

ایف بی آر کا شادیوں پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

Next Post
ایف بی آر کا شادیوں پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

ایف بی آر کا شادیوں پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • مالٹا — سردیوں کا سنہری تحفہ، صحت کا خزانہ
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
  • دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے: وزیر اعظم
  • چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
  • پنجاب حکومت نے سعد رضوی کے اثاثے سیل کردیئے، کریک ڈاؤن کا اعلان

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم