Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی: سینٹرل جیل سے رہا ہونیوالا شخص کچھ دیر بعد جیل کے قریب ہی قتل

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 15, 2025
in پاکستان
0
کراچی: سعدی ٹاؤن میں گھر سے کئی روز پرانی لاش برآمد

کراچی: سینٹرل جیل سے رہائی پانے والے شخص کو چند ہی لمحوں بعد قتل کر دیا گیا، واقعے نے پولیس اور شہریوں کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی، جو سینٹرل جیل کراچی سے رہائی کے بعد باہر نکلا ہی تھا کہ جیل کے قریب ہی نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ اور چھریوں سے حملہ کر دیا۔ شدید زخمی حالت میں امیر بخش موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا اور اس نے پسند کی شادی کر رکھی تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اسی رنجش کی بنا پر مخالفین اس کی رہائی کے بعد گھات لگائے بیٹھے تھے۔ جیسے ہی امیر بخش جیل سے باہر نکلا، چند قدم کے فاصلے پر حملہ آوروں نے اس پر چھریوں کے پے در پے وار کیے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ملزمان کی تلاش کے لیے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی شناخت ممکن ہو سکے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گڈاپ میں ایک بنگلے سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی افسران کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، تاہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور فرانزک رپورٹ کے بعد حتمی نتیجہ سامنے آئے گا۔

پولیس نے دونوں واقعات کو سنگین نوعیت کے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق سامنے آنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Previous Post

کراچی: 2013 میں قتل کیے گئے سکیورٹی گارڈ کے قاتل کی برطانیہ میں موجودگی کا انکشاف

Next Post

دبئی کی فنانشنل کورٹ کا بھارتی بزنس مین پر 16کروڑ 87 لاکھ درہم کا جرمانہ

Next Post
دبئی کی فنانشنل کورٹ کا بھارتی بزنس مین پر 16کروڑ 87 لاکھ درہم کا جرمانہ

دبئی کی فنانشنل کورٹ کا بھارتی بزنس مین پر 16کروڑ 87 لاکھ درہم کا جرمانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم