Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دبئی کی فنانشنل کورٹ کا بھارتی بزنس مین پر 16کروڑ 87 لاکھ درہم کا جرمانہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 15, 2025
in بین الاقوامی
0
دبئی کی فنانشنل کورٹ کا بھارتی بزنس مین پر 16کروڑ 87 لاکھ درہم کا جرمانہ

دبئی: دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف سی) کورٹ نے بھارتی بزنس مین بی آر شیٹی کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بینک آف انڈیا کو 16 کروڑ 87 لاکھ درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

فیصلہ دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کی مصالحتی عدالت کے جج جسٹس اینڈریو موران نے سنایا۔ اپنے فیصلے میں جج نے قرار دیا کہ بی آر شیٹی نے ذاتی ضمانت کے معاملے میں جھوٹ بولا اور ان کی گواہی کو ’’جھوٹ کا ناقابل یقین سلسلہ‘‘ قرار دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق بی آر شیٹی نے 2018 میں بینک آف انڈیا سے 50 ملین ڈالر کے قرض کے لیے ذاتی ضمانت پر حلف کے دوران غلط بیانی کی۔ عدالت نے شواہد کو ’’ناقابل تردید‘‘ قرار دیتے ہوئے بینک آف انڈیا کی دبئی برانچ کے حق میں فیصلہ سنایا اور بی آر شیٹی کو 16 کروڑ 78 لاکھ درہم فوری ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے مزید ہدایت دی کہ اگر بی آر شیٹی مقررہ مدت میں رقم ادا نہیں کرتے تو انہیں 9 فیصد سالانہ سود ادا کرنا ہوگا، جو یومیہ تقریباً 11 ہزار 341 ڈالر بنتا ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق بی آر شیٹی کی کمپنی نے 2018 میں بڑے مالیاتی قرضوں کی تفصیلات چھپائیں، جب کہ 2020 میں 4 ارب ڈالر کے خفیہ قرضوں کے انکشاف کے بعد کمپنی دیوالیہ ہوگئی۔

یاد رہے کہ بی آر شیٹی نے 1970 کی دہائی میں اسپتال قائم کر کے کاروباری دنیا میں قدم رکھا تھا۔ ان کی کمپنی بعد ازاں لندن اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ ہوئی اور اس کی مالیت 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم 2020 میں مالیاتی اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد بی آر شیٹی نے استعفیٰ دیا اور بھارت واپس چلے گئے۔

تحقیقات کے دوران ماہرین نے بی آر شیٹی کے دستخط کے نمونوں کی تصدیق بھی کی، جس سے ان کے بیان کو جھوٹا ثابت کیا گیا۔ عدالت نے اس بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے بینک آف انڈیا کے حق میں مکمل ادائیگی اور سود کے احکامات جاری کیے۔

Previous Post

کراچی: سینٹرل جیل سے رہا ہونیوالا شخص کچھ دیر بعد جیل کے قریب ہی قتل

Next Post

لاہور ٹیسٹ کا چوتھا روز، جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری، میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

Next Post
لاہور ٹیسٹ کا چوتھا روز، جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری، میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

لاہور ٹیسٹ کا چوتھا روز، جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری، میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم