Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لاہور ٹیسٹ کا چوتھا روز، جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری، میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 15, 2025
in کھیل
0
لاہور ٹیسٹ کا چوتھا روز، جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری، میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 224 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

گزشتہ روز کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے ہی 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے، جس کے باعث قومی ٹیم کو 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز تو پراعتماد انداز میں کیا، لیکن جنوبی افریقی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم صرف 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس طرح مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا۔

جنوبی افریقہ نے ہدف کے تعاقب میں تیسرے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے تھے۔ کپتان ایڈن مارکرم صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویان ملڈر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

چوتھے دن کا آغاز جنوبی افریقی بلے باز ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا، تاہم ڈی ذوزی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں کوئی اضافہ نہ کر سکے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستانی بولرز نے آج کے روز بھی دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو بچانے کی ساری امیدیں ریان ریکلیٹن پر ٹکی ہیں۔ میچ کے نتیجے کا فیصلہ اگلے چند سیشنز میں متوقع ہے۔

Previous Post

دبئی کی فنانشنل کورٹ کا بھارتی بزنس مین پر 16کروڑ 87 لاکھ درہم کا جرمانہ

Next Post

مڈغاسکر میں جین زی نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، حکومت مخالف مظاہروں کے بعد صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل

Next Post
مڈغاسکر میں جین زی نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، حکومت مخالف مظاہروں کے بعد صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل

مڈغاسکر میں جین زی نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، حکومت مخالف مظاہروں کے بعد صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم