Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مڈغاسکر میں جین زی نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، حکومت مخالف مظاہروں کے بعد صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 15, 2025
in بین الاقوامی
0
مڈغاسکر میں جین زی نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، حکومت مخالف مظاہروں کے بعد صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل

انتاناناریوو: افریقی ملک مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی حکومت مخالف تحریک نے بالآخر حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔ فوج نے ملک کا اقتدار سنبھال لیا جبکہ صدر اینڈری راجولینا مبینہ طور پر ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

فوجی ترجمان کرنل مائیکل راندریانرینا نے سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور ملک میں فوجی کونسل کے قیام کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کونسل آئندہ دو سال کے دوران ملکی اصلاحات اور شفاف عام انتخابات کے انعقاد کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔

مڈغاسکر میں گزشتہ 20 روز سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں ہزاروں نوجوان شریک تھے جن میں اکثریت جنریشن زی (Generation Z) کی تھی۔ یہ مظاہرے بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری، خراب طرزِ حکمرانی اور بنیادی سہولتوں کی کمی کے خلاف کیے جا رہے تھے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق 25 ستمبر سے شروع ہونے والے احتجاجی سلسلے کے دوران اب تک 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔ دارالحکومت انتاناناریوو سمیت مختلف شہروں میں سرکاری عمارتوں پر قبضے اور مظاہرین و پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے مڈغاسکر میں فوجی اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل، مکالمے اور جمہوری عمل کے احترام کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ مڈغاسکر میں سیاسی عدم استحکام کوئی نیا معاملہ نہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران یہ ملک کئی بار فوجی بغاوتوں اور عبوری حکومتوں کا سامنا کر چکا ہے۔ مبصرین کے مطابق اس بار تحریک کی قیادت نوجوان نسل کے ہاتھ میں تھی، جو جدید دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے منظم ہوئی اور حکومت مخالف لہر کو ملک بھر میں پھیلا دیا۔

Previous Post

لاہور ٹیسٹ کا چوتھا روز، جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری، میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

Next Post

امریکی میڈیاکا پینٹاگون کی قومی سلامتی سے متعلق پابندیاں ماننے سے انکار

Next Post
امریکی میڈیاکا پینٹاگون کی قومی سلامتی سے متعلق پابندیاں ماننے سے انکار

امریکی میڈیاکا پینٹاگون کی قومی سلامتی سے متعلق پابندیاں ماننے سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم