Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹرمپ کا چین کے ساتھ تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور، وجہ کیا بنی؟

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 15, 2025
in بین الاقوامی, تجارت
0
صدر ٹرمپ نے امریکا میں پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم کرنے کا عندیہ دیدیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹرتھ سوشل” پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکی سویابین کی خریداری اچانک بند کرنا دانستہ اقدام ہے، جو براہِ راست امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ “چین نے جان بوجھ کر امریکی کسانوں کے خلاف معیشت دشمنی کی ہے، ان کے رویے کی وجہ سے ہمارے کسانوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ اگر چین نے تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی جاری رکھی تو امریکا کوکنگ آئل سمیت دیگر مصنوعات کی درآمد بند کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ “ہم آسانی سے اپنا کوکنگ آئل خود تیار کر سکتے ہیں، ہمیں چین سے خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں۔”

امریکی صدر نے کہا کہ ان کی حکومت ملکی صنعت کو فروغ دینے، کسانوں کو تحفظ دینے اور چین پر انحصار کم کرنے کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر امریکا واقعی چین سے تجارتی تعلقات ختم کرتا ہے تو یہ عالمی منڈی کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہوگا، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارتی حجم 600 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی حالیہ سخت پالیسی 2025 کے صدارتی انتخابی مہم میں چین کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کے سلسلے کی کڑی بھی ہو سکتی ہے۔

Previous Post

امریکی میڈیاکا پینٹاگون کی قومی سلامتی سے متعلق پابندیاں ماننے سے انکار

Next Post

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے، بورڈ کی منظوری کے بعد 1.2 ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے

Next Post
آئی ایم ایف کاگزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے، بورڈ کی منظوری کے بعد 1.2 ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم