Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سندھ: ڈھرکی سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 17, 2025
in پاکستان, تجارت
0
سندھ: ڈھرکی سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

گھوٹکی: سندھ کے شہر ڈھرکی سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی نے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈھرکی میں ماڑی غزیج سی ایف بی ون نامی ایکسپلوریشن کنویں سے تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ ادارے کے مطابق ماڑی انرجیز اس منصوبے کی 100 فیصد آپریٹر اور ماڑی ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کی مکمل مالک ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا۔ ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل اور 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہوئی، جو ملکی توانائی شعبے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

ماڑی انرجیز کے مطابق کمپنی اس وقت ڈھرکی ماڑی فیلڈ میں پاکستان کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخیرے کو چلارہی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ماڑی انرجیز تقریباً 30 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ملک کی گیس پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام اور توانائی کے شعبے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

Previous Post

رواں برس پاکستان میں ’سخت سردی‘ کی خبریں، محکمہ موسمیات نے معاملہ واضح کردیا

Next Post

جنوبی افریقا سے وائٹ بال سیریز، بورڈ حکام نے پچز کے حوالے سے حکمت عملی بنالی

Next Post
جنوبی افریقا سے وائٹ بال سیریز، بورڈ حکام نے پچز کے حوالے سے حکمت عملی بنالی

جنوبی افریقا سے وائٹ بال سیریز، بورڈ حکام نے پچز کے حوالے سے حکمت عملی بنالی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم