Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان رابطے، سیاسی حکمت عملی پر گفتگو متوقع

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 17, 2025
in پاکستان
0
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی رابطوں کا نیا دور آج ایک اہم ملاقات کی صورت میں ہونے جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقات کرے گا۔ وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر شیری رحمان، نیئر بخاری اور ندیم افضل چن شامل ہوں گے۔

اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی حکمتِ عملی، اتحادی حکومت کے مستقبل کے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر تعاون بڑھانے اور اہم قانون سازی پر متفقہ حکمتِ عملی بنانے پر غور کریں گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور پیپلزپارٹی قیادت کے درمیان بات چیت میں حالیہ سیاسی چیلنجز، بجٹ حکمتِ عملی اور صوبوں میں پارٹی ورکنگ ریلیشنز کے معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رابطے مستقبل میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمتِ عملی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔

Previous Post

امریکاکے شدید دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی

Next Post

پاکستان سے تنازع پر افغان تاجر پریشان، ٹرکوں پر لدے سبزیاں اور پھل خراب ہونے لگے

Next Post
پاکستان سے تنازع پر افغان تاجر پریشان، ٹرکوں پر لدے سبزیاں اور پھل خراب ہونے لگے

پاکستان سے تنازع پر افغان تاجر پریشان، ٹرکوں پر لدے سبزیاں اور پھل خراب ہونے لگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم