Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکاکے شدید دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 17, 2025
in بین الاقوامی, تجارت
0
امریکاکے شدید دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی

واشنگٹن / نئی دہلی: امریکا کے شدید دباؤ اور بھاری ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق نئی دہلی نے روسی خام تیل کی درآمدات میں 50 فیصد کمی کی ہے، جسے امریکا اور بھارت کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات کا مثبت نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مذاکرات "انتہائی تعمیری اور مفید” رہے۔ ان مذاکرات کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے روس سے تیل کی خریداری میں نصف کمی کر دی ہے، جو امریکا کی دیرینہ خواہش تھی۔ تاہم، حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا بھارت مستقبل میں روسی تیل کی درآمدات مکمل طور پر ختم کرے گا یا نہیں۔

برطانوی میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی ریفائنریاں اب روسی تیل پر انحصار کم کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہیں، اور امکان ہے کہ دسمبر سے درآمدات میں مرحلہ وار کمی شروع ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت متبادل توانائی ذرائع اور مشرقِ وسطیٰ سے درآمدات بڑھانے کے لیے بھی سرگرم ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کے روس سے تیل خریدنے کے فیصلے سے مطمئن نہیں تھے، تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا ہے۔

ان کے مطابق، "بھارت فوری طور پر روسی تیل کی خریداری ختم نہیں کرے گا، لیکن جلد ایسا ضرور کرے گا۔”

دوسری جانب بھارتی وزارتِ خارجہ نے امریکی صدر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان روسی تیل کی خریداری سے متعلق کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق، بھارت اپنی توانائی کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے خودمختار فیصلے کرتا ہے، اور کسی بیرونی دباؤ کے تحت اپنی پالیسی میں تبدیلی نہیں لائے گا۔

واضح رہے کہ روس، یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے بھارت کے لیے تیل کا ایک بڑا اور سستا ذریعہ بن چکا تھا، تاہم مغربی ممالک کی پابندیوں اور واشنگٹن کے دباؤ نے نئی دہلی کو اب نئی راہیں تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

Previous Post

خیبرپختونخوا: نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت، سہیل آفریدی دباؤ کا شکار

Next Post

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان رابطے، سیاسی حکمت عملی پر گفتگو متوقع

Next Post
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان رابطے، سیاسی حکمت عملی پر گفتگو متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم