Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خیبرپختونخوا: نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت، سہیل آفریدی دباؤ کا شکار

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 17, 2025
in پاکستان
0
خیبرپختونخوا: نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت، سہیل آفریدی دباؤ کا شکار

پشاور: خیبرپختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر پارٹی کے اندرونی دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے کہ سابق وزراء کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جائے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پختون یار اور سجاد بارکوال کے ناموں پر غور جاری ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سے مسلسل رابطے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں گزشتہ رات دیر گئے پارٹی کے اہم رہنماؤں نے سہیل آفریدی سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، جن میں نئی کابینہ کے ممکنہ ارکان کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اب تک سہیل آفریدی سے تین مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں تاکہ کابینہ کے فارمولے پر حتمی اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔ پارٹی کے بعض حلقے تیمور سلیم جھگڑا کو وزارتِ صحت کے بجائے مشیر خزانہ بنانے کی تجویز دے رہے ہیں تاکہ معاشی نظم و ضبط میں بہتری لائی جا سکے۔

دوسری جانب، پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر سمیت کئی رہنماؤں نے بیرسٹر سیف کو کابینہ میں شامل کرنے پر سخت اعتراضات اٹھائے ہیں۔ بعض سینئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر کابینہ کی تشکیل میں مشاورت کا عمل وسیع نہ کیا گیا تو تنظیمی اختلافات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کو تجویز دی ہے کہ نئی کابینہ کے قیام سے قبل تمام اہم عہدیداران اور سابق وزراء کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ صوبے میں حکومت سازی کا عمل مستحکم اور موثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔

Previous Post

حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان، 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر

Next Post

امریکاکے شدید دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی

Next Post
امریکاکے شدید دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی

امریکاکے شدید دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم