// ... existing code ...
...
🕓 26 اپریل 2026، 5:41 شام
|
// ... existing code ...
...

پاکستان سے تنازع پر افغان تاجر پریشان، ٹرکوں پر لدے سبزیاں اور پھل خراب ہونے لگے

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 17, 2025
in تجارت
0
پاکستان سے تنازع پر افغان تاجر پریشان، ٹرکوں پر لدے سبزیاں اور پھل خراب ہونے لگے

کابل/اسلام آباد: افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات نے افغان تاجروں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ سرحدی کشیدگی کے باعث افغانستان سے پاکستان آنے والے تجارتی ٹرک مختلف مقامات پر پھنس گئے ہیں، جس سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی بڑی مقدار ضائع ہونے لگی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق، طورخم اور چمن بارڈر کے دونوں جانب درجنوں ٹرک کئی روز سے رکے ہوئے ہیں جن پر لدے انگور، انار اور ٹماٹر جیسی جلد خراب ہونے والی اشیاء گلنے سڑنے لگے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ نقصان کے خدشے کے پیش نظر وہ اپنا سامان افغانستان کی مقامی منڈیوں میں اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

تاجروں کے مطابق صرف انگوروں کے خراب ہونے سے لاکھوں افغانی روپے کا نقصان ہو چکا ہے، جب کہ روزانہ درجنوں ٹرک مزید متاثر ہو رہے ہیں۔ بارڈر پر موجود ڈرائیوروں نے شکایت کی ہے کہ کئی دنوں سے وہ اپنی گاڑیوں سمیت انتظار میں ہیں مگر تجارتی راستے کھولنے کے لیے کوئی واضح اقدام نہیں کیا جا رہا۔

دوسری جانب افغان چیمبر آف کامرس نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بحال کیا جائے اور بارڈر پر موجود رکاوٹیں فوری ختم کی جائیں تاکہ دونوں ممالک کے تاجروں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کی بندرگاہوں سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن روکنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد درجنوں کنٹینرز پشاور، کوئٹہ اور دیگر راستوں پر کھڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکڑوں کنٹینرز گاڑیوں پر لوڈ ہیں، جب کہ ڈرائیور اور مزدور بارڈر کھلنے کے منتظر ہیں۔

Previous Post

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان رابطے، سیاسی حکمت عملی پر گفتگو متوقع

Next Post

مولانا فضل الرحمان کے تحفظات ہیں جنہیں بیٹھ کر دور کرلیں گے:گورنر کے پی

Next Post
مولانا فضل الرحمان کے تحفظات ہیں جنہیں بیٹھ کر دور کرلیں گے:گورنر کے پی

مولانا فضل الرحمان کے تحفظات ہیں جنہیں بیٹھ کر دور کرلیں گے:گورنر کے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • 24 گھنٹوں میں صرف ایک آئل ٹینکر، 5 کارگو جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے
  • شیخوپورہ/ غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور اسکے مبینہ دوست کو قتل کردیا
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • موجودہ صورتحال میں پاکستان کاکردار خوش آئند ہے، پاکستان کی دنیا بھرمیں واہ واہ ہو رہی ہے:سہیل آفریدی
  • جنگ بندی کے بعد سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کشیدگی کم کرنے پر زور

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم