Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مولانا فضل الرحمان کے تحفظات ہیں جنہیں بیٹھ کر دور کرلیں گے:گورنر کے پی

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 17, 2025
in پاکستان
0
مولانا فضل الرحمان کے تحفظات ہیں جنہیں بیٹھ کر دور کرلیں گے:گورنر کے پی

ڈیرہ اسماعیل خان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے کچھ تحفظات ضرور ہیں، تاہم یہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل کر لیے جائیں گے۔

پولیس ٹریننگ اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں پولیس کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، پولیس فورس نے قیامِ امن کے لیے گراں قدر قربانیاں دی ہیں، ہم اپنے شہدا کے ورثا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹریننگ اسکول پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے میں ملوث عناصر کا تعلق افغانستان سے تھا۔ گورنر نے الزام عائد کیا کہ بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں اور افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع میں امن کی بحالی سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے، ان علاقوں میں تیل اور گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں اور او جی ڈی سی ایل سمیت دیگر کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ان کی غیر رسمی ملاقات ہو چکی ہے، جلد صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ترقیاتی اور امن منصوبوں پر مشاورت کی جائے گی۔

گورنر کے مطابق، مولانا فضل الرحمان ہمیشہ سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور مختلف جماعتوں کے ساتھ مل کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات فطری ہیں، لیکن بات چیت ہی ان کے حل کا واحد راستہ ہے، امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات جلد دور ہو جائیں گے۔

Previous Post

پاکستان سے تنازع پر افغان تاجر پریشان، ٹرکوں پر لدے سبزیاں اور پھل خراب ہونے لگے

Next Post

اسرائیلی پابندیاں تباہ سرنگوں میں دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں رکاوٹ ہیں: حماس

Next Post
اسرائیلی پابندیاں تباہ سرنگوں میں دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں رکاوٹ ہیں: حماس

اسرائیلی پابندیاں تباہ سرنگوں میں دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں رکاوٹ ہیں: حماس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم