Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 17, 2025
in پاکستان
0
وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ حکام کے مطابق یو اے ای حکومت کی نامزد کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک تقریباً 1 کروڑ 46 لاکھ ڈالر میں خرید لیا ہے۔ فریقین کے درمیان معاہدے پر باقاعدہ دستخط آج شام وزیراعظم آفس میں متوقع ہیں۔

بینک کے 82.64 فیصد سرکاری شیئرز عرب اماراتی کمپنی کو منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ خریدار کمپنی آئندہ پانچ سال کے دوران 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ موجودہ ایکویٹی 3.2 ارب روپے ہے، جس میں مزید 6.8 ارب روپے شامل کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق یہ فروخت انٹر گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ کے تحت مکمل ہوئی۔ خریدار کمپنی شیخ طحنون بن زاید النہیان کی قیادت میں انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی ہے، اور بینک کی فروخت کی قیمت ریفرنس ویلیو سے زیادہ ہے۔

معاہدے کے تحت نئی انتظامیہ کو 10 فیصد ملازمین کی فوری چھانٹی کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ باقی عملہ ڈیڑھ سال تک اپنی ملازمت میں محفوظ رہے گا۔ بینک کے برانچ نیٹ ورک کو موجودہ 42 سے بڑھا کر 200 کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس فروخت سے بینک کی مالی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا، اور ملک میں خواتین کی مالی شمولیت کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

Previous Post

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان اہم مذاکرات آج قطر میں

Next Post

افغان طالبان کی جارحیت کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا

Next Post
کشمیری شہدا کی بہادری اورعزم کوسلام پیش کرتے ہیں،وزیراعظم

افغان طالبان کی جارحیت کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی
  • پنڈی ٹیسٹ، ہماری کوشش ہے 320 سے 325 رنز تک کا ہدف دیا جائے: عبداللہ شفیق
  • "کیلا- دل، دماغ، جلد اور توانائی کا محافظ پھل”
  • حکومت چھاتی کے سرطان سے نمٹنے کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، صدر مملکت
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، 23 نومبر کو پولنگ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم