واشنگٹن: امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو محسوس ہوا کہ اسرائیلی قابو سے باہر ہو رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں اسرائیل کی جانب سے حماس پر قطر میں حملے کے منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا۔ اگلی صبح جب حملے کی خبر ملی تو انہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کال موصول ہوئی۔
اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ میں اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر خود کو دھوکہ کھایا ہوا محسوس کر رہے تھے۔ حملے کے بعد قطر کا اعتماد کھو دیا گیا، حماس زیرِ زمین چلی گئی اور رابطہ کرنا انتہائی مشکل ہوگیا۔
امریکی ایلچی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیلی قابو سے باہر ہو رہے ہیں۔