Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پرینیتی اور راگھو چڈھا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، والدین نے پیغام میں کیا کہا؟

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 20, 2025
in شوبز
0
پرینیتی اور راگھو چڈھا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، والدین نے پیغام میں کیا کہا؟

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے گھر خوشیوں کا نزول ہوا ہے، دونوں کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری ایک مشترکہ پوسٹ میں جوڑے نے شادی کے دو سال بعد اپنے پہلے بچے کی آمد کی خبر دی، جس پر مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

اداکارہ پرینیتی اور راگھو چڈھا نے اپنی پوسٹ میں جذباتی انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ
بالآخر وہ آگیا، ہمارا بیٹا… اور ہمیں پہلے والی زندگی یاد نہیں۔ ہماری آغوش بھری ہوئی ہے اور ہمارے دل اس سے بھی زیادہ بھر گئے ہیں۔
جوڑے نے مزید لکھا، پہلے ہم ایک دوسرے کے لیے تھے، اور اب ہمارے پاس سب کچھ ہے۔

یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر پرینیتی اور راگھو کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بالی وڈ شخصیات، مداحوں اور سیاسی شخصیات نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نومولود کے لیے صحت و خوشیوں کی دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ستمبر 2023 میں راجستھان کے شہر ادے پور میں واقع ہوٹل لیلا پیلس اور ادایا ولاز میں شاندار شادی کی تھی۔
رواں سال اگست میں پرینیتی چوپڑا نے اپنے امید سے ہونے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ان کے مداح اس خوشخبری کے شدت سے منتظر تھے۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، جبکہ خاندان نے اس خوشی کے موقع پر میڈیا اور عوام سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کی ہے۔

Previous Post

پاکستان کے اشعب عرفان نے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

Next Post

ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی

Next Post
ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی
  • پنڈی ٹیسٹ، ہماری کوشش ہے 320 سے 325 رنز تک کا ہدف دیا جائے: عبداللہ شفیق
  • "کیلا- دل، دماغ، جلد اور توانائی کا محافظ پھل”
  • حکومت چھاتی کے سرطان سے نمٹنے کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، صدر مملکت
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، 23 نومبر کو پولنگ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم