Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیلی فوج نے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کردیا

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 20, 2025
in بین الاقوامی
0
اسرائیلی فوج کی غزہ پر سفاک بمباری، ایک دن میں 83 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز

جارح اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد جنگ بندی پر دوبارہ عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 سے زائد راکٹ حملے کیے۔ حملوں کے دوران اسرائیلی افواج نے حماس کے خلاف کارروائی کا بہانہ بنا کر شہری آبادی، رہائشی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا۔

قابض فوج کی جانب سے خان یونس کے شمال مغربی علاقوں میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی شدید بمباری کی گئی۔ ان حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں میں صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 45 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 10 اکتوبر کو سیز فائر نافذ ہونے کے بعد سے اب تک غزہ میں 98 فلسطینی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے حماس کی جانب سے ان کے اہلکاروں پر کیے گئے مبینہ حملوں کے جواب میں کیے گئے، تاہم حماس نے اسرائیلی الزامات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہانے تراش رہا ہے اور شہری آبادیوں پر حملے دراصل مجرمانہ جارحیت ہیں۔

غزہ میں 45 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک تازہ بیان میں اعلان کیا کہ حماس کے اہداف پر فضائی کارروائی مکمل ہونے کے بعد علاقے میں جنگ بندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔

ادھر سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کے لیے حماس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد خلیل الحیہ کی سربراہی میں قاہرہ پہنچ گیا ہے، جہاں وہ مصری حکام کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے عملی پہلوؤں پر گفتگو کرے گا۔ یہ معاہدہ رواں ماہ شرم الشیخ میں طے پایا تھا۔

دوسری جانب امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر آج اسرائیل پہنچ رہے ہیں، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ تینوں امریکی حکام اپنے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے امریکی فریم ورک کو آگے بڑھایا جا سکے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کیا جا سکے۔

Previous Post

پاکستان نے ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم 2026 کی میزبانی جیت لی

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ: این سی سی آئی اےکے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 3 دن میں بازیاب کرانے کا حکم

Next Post
جسٹس بابر ستار کا آرڈر ڈویژن بینچ سے معطل ہونے پر نئی صورتحال سامنے آگئی

اسلام آباد ہائیکورٹ: این سی سی آئی اےکے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 3 دن میں بازیاب کرانے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی
  • پنڈی ٹیسٹ، ہماری کوشش ہے 320 سے 325 رنز تک کا ہدف دیا جائے: عبداللہ شفیق
  • "کیلا- دل، دماغ، جلد اور توانائی کا محافظ پھل”
  • حکومت چھاتی کے سرطان سے نمٹنے کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، صدر مملکت
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، 23 نومبر کو پولنگ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم