Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دہشتگردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں: گورنر پختونخوا

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 20, 2025
in پاکستان
0
دہشتگردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں: گورنر پختونخوا

لاہور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنۃ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاک افغان سرحدی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے صوبے میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملاقات میں پولیس ٹریننگ سینٹر اور نادرا آفس کی متاثرہ عمارتوں کی ازسر نو بحالی کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری سے دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنۃ الہندوستان پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں اور درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔ وفاقی حکومت صوبے میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کیلئے بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے عوام امن کے داعی ہیں اور خیبرپختونخوا کی ترقی و خوشحالی کے لیے قیام امن ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔

Previous Post

کروڑوں کے اثاثے، سوشل میڈیا پر شاہانہ زندگی کی نمائش، 20 سے زائد ٹیکس چوروں کی نشاندہی ہوگئی

Next Post

گرین لائن پر کام جلد شروع ہونیوالاہے، منصوبہ جامع کلاتھ کے قریب ختم ہوگا: ترجمان وفاقی حکومت

Next Post
گرین لائن پر کام جلد شروع ہونیوالاہے، منصوبہ جامع کلاتھ کے قریب ختم ہوگا: ترجمان وفاقی حکومت

گرین لائن پر کام جلد شروع ہونیوالاہے، منصوبہ جامع کلاتھ کے قریب ختم ہوگا: ترجمان وفاقی حکومت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی
  • پنڈی ٹیسٹ، ہماری کوشش ہے 320 سے 325 رنز تک کا ہدف دیا جائے: عبداللہ شفیق
  • "کیلا- دل، دماغ، جلد اور توانائی کا محافظ پھل”
  • حکومت چھاتی کے سرطان سے نمٹنے کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، صدر مملکت
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، 23 نومبر کو پولنگ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم