Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

یورپ کے 20 ممالک کا غیر قانونی مقیم افغانوں کو ہر صورت واپس بھیجنے کا مطالبہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 20, 2025
in اہم ویڈیوز
0
یورپ کے 20 ممالک کا غیر قانونی مقیم افغانوں کو ہر صورت واپس بھیجنے کا مطالبہ

برسلز: 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر یورپ میں مقیم افغان شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

بلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ کے مطابق 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو ایک مشترکہ خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ افغان شہریوں کی واپسی کا عمل رضاکارانہ یا ضرورت پڑنے پر زبردستی بھی کیا جا سکتا ہے، اور اس سلسلے میں طالبان حکومت سے مذاکرات کیے جانے چاہئیں۔

خط پر دستخط کرنے والے ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیہ، سویڈن اور ناروے شامل ہیں۔

یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے یورپی یونین اور افغانستان کے درمیان واپسی سے متعلق کوئی باضابطہ معاہدہ موجود نہیں، جس کے باعث افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا، حتیٰ کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باوجود بھی انہیں وطن واپس بھیجنا ممکن نہیں۔

ان ممالک نے یورپی کمیشن کو خبردار کیا ہے کہ یہ صورتحال سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن رہی ہے، لہٰذا افغان شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔

مشترکہ خط میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ خطرناک یا مجرم قرار دیے گئے افغان شہریوں کی واپسی کو اولین ترجیح دی جائے، اور اس مقصد کے لیے یورپی کمیشن، یورپی خارجہ سروس اور رکن ممالک پر مشتمل ایک مشترکہ مشن افغانستان بھیجا جائے تاکہ واپسی کا باضابطہ طریقہ کار طے کیا جا سکے۔

Previous Post

ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، فی کلو 500 روپے تک بکنے لگے

Next Post

سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور، فریقین کو نوٹس

Next Post
سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور، فریقین کو نوٹس

سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور، فریقین کو نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی
  • پنڈی ٹیسٹ، ہماری کوشش ہے 320 سے 325 رنز تک کا ہدف دیا جائے: عبداللہ شفیق
  • "کیلا- دل، دماغ، جلد اور توانائی کا محافظ پھل”
  • حکومت چھاتی کے سرطان سے نمٹنے کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، صدر مملکت
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، 23 نومبر کو پولنگ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم