Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

صدرِمملکت آصف علی زرداری کی دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 20, 2025
in پاکستان
0
صدر مملکت کی طبیعت بہتر، جلد اسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم ہندو برادری کو دلی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے۔ یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسا معاشرہ قائم رکھا جائے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے عزت، وقار اور احترام کے ساتھ رہ سکیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ایک ایسے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے ہندو برادری کو پاکستان کے سماجی، ثقافتی اور معاشی ڈھانچے کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے تعلیم، تجارت اور عوامی خدمت کے شعبوں میں ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دیوالی ہمیں رواداری، اتحاد اور پُرامن بقائے باہمی کے عزم کو تازہ کرنے کی ترغیب دیتی ہے اور پاکستان و بیرونِ ملک مقیم ہندو برادری کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کی دعا کی۔

Previous Post

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی دیوالی کے تہوارپر ہندو برادری کو مبارکباد

Next Post

پاک، افغان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے مسئلے کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے، وزیر دفاع

Next Post
پاک، افغان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے مسئلے کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے، وزیر دفاع

پاک، افغان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے مسئلے کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے، وزیر دفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی
  • پنڈی ٹیسٹ، ہماری کوشش ہے 320 سے 325 رنز تک کا ہدف دیا جائے: عبداللہ شفیق
  • "کیلا- دل، دماغ، جلد اور توانائی کا محافظ پھل”
  • حکومت چھاتی کے سرطان سے نمٹنے کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے ، صدر مملکت
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، 23 نومبر کو پولنگ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم