اٹلی کے قریب دو کشتیوں کے ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانیوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایک کشتی میں پاکستانی، اریٹیریا اور سومالیہ کے 85 باشندے سوار تھے۔ حادثے میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ 11 کو ریسکیو کر لیا گیا، باقیوں کی تلاش جاری ہے۔
دوسری کشتی میں 35 افراد سوار تھے، جس میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور 24 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے اب تک 32 ہزار سے زائد تارکین وطن بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کے دوران اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، اور صرف 2025 کے دوران ہی مرکزی بحیرہ روم کے راستے میں 900 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔