Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نیپرا نےکے الیکٹرک کا ٹیرف 7 روپے 60 پیسے کم کردیا، فیصلہ جاری

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 21, 2025
in پاکستان
0
نیپرا نےکے الیکٹرک کا ٹیرف 7 روپے 60 پیسے کم کردیا، فیصلہ جاری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024 تا 2030 کے ملٹی ایئر ٹیرف کی نظرِ ثانی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39 روپے 97 پیسے فی یونٹ سے کم کرکے 32 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا کا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، جب کہ یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی کے تمام پہلوؤں کو کور کرتا ہے۔

فیصلے کے تحت اگرچہ فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 60 پیسے کی نمایاں کمی کی گئی ہے، تاہم صارفین پر 50 ارب روپے کا بوجھ بدستور برقرار رکھا گیا ہے جو “رائٹ آف کلیمز” کی مد میں شامل ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے مختلف کاروباری پہلوؤں — بشمول بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم — پر اثر انداز ہوگا، اور کمپنی اس ضمن میں تمام قانونی راستے اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک اپنے صارفین کو قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، تاہم موجودہ فیصلے کے اثرات کا جائزہ لے کر آئندہ کے اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔

Previous Post

تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

Next Post

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

Next Post
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • مالٹا — سردیوں کا سنہری تحفہ، صحت کا خزانہ
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
  • دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے: وزیر اعظم
  • چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
  • پنجاب حکومت نے سعد رضوی کے اثاثے سیل کردیئے، کریک ڈاؤن کا اعلان

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم