Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 21, 2025
in کھیل
0
تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

اسلام آباد: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے خط کا جواب دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی چاہیے تو اس کے لیے باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں آکر ٹرافی وصول کر لی جائے۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے اے سی سی کو خط لکھ کر ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر محسن نقوی نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ “ٹرافی کوئی ڈاک سے بھیجنے والی چیز نہیں، اگر واقعی ٹرافی چاہیے تو آئیں، ہم تقریب رکھ دیتے ہیں۔”

اے سی سی ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ ٹرافی دینے کی تقریب 10 نومبر کو منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس حوالے سے بی سی سی آئی کو باضابطہ اطلاع بھی دے دی گئی ہے کہ ان کے عہدیدار کسی ایک کھلاڑی کے ہمراہ آکر تقریب میں ٹرافی وصول کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے مؤقف اختیار کیا کہ کھیلوں میں عزت و احترام برقرار رکھنا سب کے لیے یکساں ضروری ہے، اور ایشین کرکٹ کونسل اپنے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم بھارتی ٹیم نے فائنل کے بعد اے سی سی صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس رویے پر محسن نقوی نے اصل ٹرافی واپس اے سی سی دفتر بھجوا دی تھی اور کہا تھا کہ اگر بھارتی کپتان کو ٹرافی چاہیے تو “وہ میرے دفتر آکر لے جائے۔”

بعد ازاں بھارتی کھلاڑیوں نے اصل ٹرافی کے بجائے فرضی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنی کامیابی کا جشن منایا، جس پر دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے حیرت اور تنقید کا اظہار کیا تھا۔ اب محسن نقوی کے تازہ جواب کے بعد بھارتی بورڈ پر واضح کردیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کی ٹرافی صرف باقاعدہ تقریب میں ہی دی جائے گی۔

Previous Post

سندھ حکومت سے ٹیکس تنازع: پیٹرولیم کارگو پورٹس پر پھنس گئے، ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ

Next Post

نیپرا نےکے الیکٹرک کا ٹیرف 7 روپے 60 پیسے کم کردیا، فیصلہ جاری

Next Post
نیپرا نےکے الیکٹرک کا ٹیرف 7 روپے 60 پیسے کم کردیا، فیصلہ جاری

نیپرا نےکے الیکٹرک کا ٹیرف 7 روپے 60 پیسے کم کردیا، فیصلہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم