Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سندھ حکومت سے ٹیکس تنازع: پیٹرولیم کارگو پورٹس پر پھنس گئے، ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 21, 2025
in پاکستان, تجارت
0
سندھ حکومت سے ٹیکس تنازع: پیٹرولیم کارگو پورٹس پر پھنس گئے، ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ

کراچی: سندھ حکومت اور آئل کمپنیوں کے درمیان ٹیکس کے تنازع کے باعث ملک میں ممکنہ ایندھن بحران کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ اچانک انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (Cess) کے تحت 100 فیصد بینک گارنٹی کی شرط بحال کیے جانے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات سے بھرے کارگو بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں۔ اس صورتحال نے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی ممکنہ قلت کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔

نمائندے کے مطابق سندھ حکومت نے ڈیولپمنٹ سیس پہلی بار 1994 میں عائد کیا تھا، جس کے خلاف مختلف پیٹرولیم کمپنیاں عدالتوں سے رجوع کرچکی ہیں۔ طویل قانونی چارہ جوئی کے بعد سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے حق میں فیصلہ دیا، جس کے نتیجے میں صوبائی حکومت نے دوبارہ سیس کی وصولی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرولیم کمپنیوں اور سندھ حکومت کے درمیان ایک میکنزم طے پایا تھا جس کے تحت کمپنیاں کارگو درآمد کرتی تھیں اور ادائیگی کے لیے انڈرٹیکنگ فراہم کرتی تھیں۔

تاہم اب سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب تک سیس کی مکمل ادائیگی نہیں ہوگی، انڈرٹیکنگ کی بنیاد پر کسی کارگو کو کلیئر نہیں کیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے مطابق اب 100 فیصد بینک گارنٹی دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئل کمپنیوں نے اس فیصلے کو ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا یہ فیصلہ ایندھن کی فراہمی کے پورے نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ سیس کو پیٹرولیم مصنوعات کے پرائسنگ میکنزم میں شامل کیا جائے تاکہ اس کا بوجھ کمپنیوں پر نہ پڑے۔ کمپنیوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرانے بقایاجات کو موجودہ سیس کے حساب میں شامل کیا جا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر یہ تنازع جلد حل نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں ملک بھر میں ایندھن کی ترسیل متاثر ہوسکتی ہے، خاص طور پر کراچی اور جنوبی پنجاب کے ذخائر پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی سطح پر فوری مذاکرات نہ ہوئے تو چند دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں پیٹرول بحران جنم لے سکتا ہے۔

Previous Post

مذہب کے نام پر جتھے قبول نہیں، یہ جتھے کون اور کس لیے تیار کرتا ہے سب کو پتا ہے: خواجہ آصف

Next Post

تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

Next Post
تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم