Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مذہب کے نام پر جتھے قبول نہیں، یہ جتھے کون اور کس لیے تیار کرتا ہے سب کو پتا ہے: خواجہ آصف

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 21, 2025
in پاکستان
0
مذہب کے نام پر جتھے قبول نہیں، یہ جتھے کون اور کس لیے تیار کرتا ہے سب کو پتا ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر بننے والے جتھے کسی بھی ریاست میں قابل قبول نہیں، اب ریاست قانون، آئین اور ضابطے کے مطابق چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہب کے نام پر کئی دہائیوں سے ایسے جتھے تیار کیے جاتے رہے ہیں، سب کو معلوم ہے کہ انہیں کون اور کس مقصد کے لیے بناتا رہا ہے، لیکن اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ ریاست کسی بھی وقت یا ذاتی مفاد کے مطابق نہیں بلکہ آئینی اصولوں کے تحت چلے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے معاملے پر وہ بات نہیں کریں گے مگر ایسے گروہ جو املاک کو نقصان پہنچائیں یا عوام کو تشدد پر اکسانے کی کوشش کریں، ان کے لیے کسی رعایت کی گنجائش نہیں ہوگی۔

وزیر دفاع نے زور دیا کہ پاکستان کو ایک سخت (ہارڈ) اسٹیٹ بننا ہوگا، کیونکہ مذہبی انتہاپسند جماعتیں اور شدت پسند جتھے نہ صرف ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ریاستی عملداری کو بھی چیلنج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں مولانا فضل الرحمان کے کارکنان کو اسلام آباد جانے کے لیے تیار رہنے کے بیان کا علم نہیں، تاہم وہ مولانا کا احترام کرتے ہیں اور ان کے بارے میں کسی قسم کا تبصرہ نہیں کریں گے۔

Previous Post

جیو فلمز کی کامیاب ہارر فلم’دیمک‘ کےامریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپ میں بھی چرچے

Next Post

سندھ حکومت سے ٹیکس تنازع: پیٹرولیم کارگو پورٹس پر پھنس گئے، ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ

Next Post
سندھ حکومت سے ٹیکس تنازع: پیٹرولیم کارگو پورٹس پر پھنس گئے، ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ

سندھ حکومت سے ٹیکس تنازع: پیٹرولیم کارگو پورٹس پر پھنس گئے، ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم