Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایشیا کپ ٹرافی نہ بھیجی تو معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے، بھارتی خط پر پاکستان بھی منہ توڑ جواب کیلئے تیار

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 23, 2025
in کھیل
0
ایشیا کپ ٹرافی نہ بھیجی تو معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے، بھارتی خط پر پاکستان بھی منہ توڑ جواب کیلئے تیار

کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ متوقع مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، جو ٹورنامنٹ کا دھواں دار آغاز ثابت ہوگا۔ شائقین کرکٹ اس میچ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، تاہم اسی دوران بھارت کی جانب سے ایک اور تنازعہ کھڑا کر دیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ کی ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے وصول نہیں کرے گا۔ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا کے مطابق اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو باقاعدہ خط بھیجا گیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹرافی انہیں بذریعہ ڈاک بھیج دی جائے، بصورت دیگر وہ معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے۔

بھارتی موقف کے مطابق سری لنکا اور افغانستان نے بھی اس مؤقف کی حمایت کی ہے۔ دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کو 10 نومبر کو تقریب میں ٹرافی وصول کرنے کی پیشکش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے اس معاملے پر قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی ہے تاکہ بی سی سی آئی کے کسی بھی ممکنہ غیر سنجیدہ اقدام کا مناسب جواب دیا جا سکے۔

ادھر اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے بھارتی بورڈ کو ایک تفصیلی جواب بھی ارسال کیا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے بھارت کی ایشیا کپ میں کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا کہ کرکٹ کو سیاسی معاملات سے الگ رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا خط اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ سے قبل موصول ہوا تھا، اور اس معاملے پر اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ چونکہ بی سی سی آئی نے اپنا خط دیگر رکن ممالک کو بھی ارسال کیا ہے، اس لیے ریکارڈ درست کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق اے سی سی غیر جانبدار ادارہ ہے اور اس کے فیصلے تمام رکن ممالک کے اتفاقِ رائے سے کیے جاتے ہیں، اس لیے کسی ایک ملک کی ہٹ دھرمی یا سیاسی دباؤ تنظیم کے اصولوں پر اثرانداز نہیں ہو سکتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ مؤقف غیر ضروری تنازعہ پیدا کر رہا ہے اور اس سے خطے میں کرکٹ تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب شائقینِ کرکٹ اس بات کے منتظر ہیں کہ دونوں ٹیمیں میدان میں ایک بار پھر آمنے سامنے آئیں اور کھیل کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی نئی راہ ہموار ہو۔

Previous Post

لاہور میں شہریوں کا ایک شخص کو چور سمجھ کر تشدد، بال بھی کاٹ دیے

Next Post

راولپنڈی: سبق یاد نہ کرنے پر نجی اسکول کے استاد کا طالب علم پر بدترین تشدد، جسم پر نشانات پڑ گئے

Next Post
راولپنڈی: سبق یاد نہ کرنے پر نجی اسکول کے استاد کا طالب علم پر بدترین تشدد، جسم پر نشانات پڑ گئے

راولپنڈی: سبق یاد نہ کرنے پر نجی اسکول کے استاد کا طالب علم پر بدترین تشدد، جسم پر نشانات پڑ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم