Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلوچستان میں ڈھائی ڈھائی سال کی حکومت کے معاہدے کی بازگشت سنائی دینے لگی

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 23, 2025
in پاکستان
0
بلوچستان میں ڈھائی ڈھائی سال کی حکومت کے معاہدے کی بازگشت سنائی دینے لگی

کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مبینہ طور پر ڈھائی ڈھائی سال کی مدت کے معاہدے کی خبریں سیاسی حلقوں میں گردش کرنے لگی ہیں، جس نے صوبے کی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ انہیں پارٹی قیادت کی جانب سے باقاعدہ طور پر اس معاہدے سے آگاہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے میں اقتدار کی تقسیم ڈھائی ڈھائی سال کے لیے طے پائی تھی۔ ن لیگی رکن اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کہا کہ جب حکومت بن رہی تھی تو قیادت نے بتایا تھا کہ تحریری معاہدہ موجود ہے، اور اب جب ڈھائی سال مکمل ہونے والے ہیں تو سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ ان کے مطابق اس معاہدے کے تحت آئندہ چند ماہ میں وزارتِ اعلیٰ کا قلمدان پیپلز پارٹی سے ن لیگ کو منتقل ہونا تھا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اس طرح کے کسی معاہدے کی موجودگی سے انکاری ہیں۔ صوبائی وزیر آب پاشی میر صادق عمرانی نے واضح کیا کہ حکومت سازی کے وقت کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، اور پیپلز پارٹی بلوچستان میں اپنی آئینی مدت یعنی پانچ سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاق میں پیپلز پارٹی (ن) لیگ کی حکومت کی حمایت واپس لے لے تو وفاقی حکومت برقرار نہیں رہ سکے گی، اس لیے ایسی افواہوں کی کوئی حقیقت نہیں۔

پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی علی مدد جتک نے البتہ دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی قیادتوں کے درمیان ایسا کوئی معاہدہ موجود ہے تو پھر وفاق میں ڈھائی سال پورے ہونے کے بعد بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے، اور ہم بھی صوبائی حکومت ن لیگ کے حوالے کر دیں گے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اقتدار کی شراکت کے حوالے سے اس طرح کی خبریں صوبے کی سیاسی عدم استحکام کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں کے درمیان تعلقات میں پہلے سے موجود خلیج اگر بڑھتی گئی تو اس کے اثرات نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

Previous Post

وفاقی حکومت نے احسان جتانےکیلئے آئی جی کو ایکسپائرگاڑیاں دےکر تصاویرجاری کیں: شوکت یوسفزئی

Next Post

وائٹ بال سیریز کیلئے قومی اسکواڈزکا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی ہوگئی

Next Post
وائٹ بال سیریز کیلئے قومی اسکواڈزکا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی ہوگئی

وائٹ بال سیریز کیلئے قومی اسکواڈزکا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم