Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وائٹ بال سیریز کیلئے قومی اسکواڈزکا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی ہوگئی

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 23, 2025
in کھیل
0
وائٹ بال سیریز کیلئے قومی اسکواڈزکا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی ہوگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، جس میں کئی نمایاں کھلاڑیوں کی واپسی اور چند نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شامل یہ اسکواڈز سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور نومبر میں ہونے والی ٹرائی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی برقرار رہیں گے۔ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، جب کہ نوجوان بلے باز عثمان طارق کو پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا ہوں گے، اور ان کے ساتھ عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔ فخر زمان، حارث رؤف اور سفیان مقیم کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

ون ڈے ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ ٹیم میں ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، جس کے بعد سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور نسیم شاہ کی واپسی ٹیم کو تجربے اور توازن فراہم کرے گی، جبکہ نئے کھلاڑیوں کی شمولیت مستقبل کی تیاریوں کے لیے مثبت قدم ہے۔

Previous Post

بلوچستان میں ڈھائی ڈھائی سال کی حکومت کے معاہدے کی بازگشت سنائی دینے لگی

Next Post

ملک میں انٹرنیٹ کیبل فالٹ مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا ہے: سیکرٹری آئی ٹی کا اعتراف

Next Post
ملک میں انٹرنیٹ کیبل فالٹ مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا ہے: سیکرٹری آئی ٹی کا اعتراف

ملک میں انٹرنیٹ کیبل فالٹ مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا ہے: سیکرٹری آئی ٹی کا اعتراف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم