Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک میں انٹرنیٹ کیبل فالٹ مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا ہے: سیکرٹری آئی ٹی کا اعتراف

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 23, 2025
in پاکستان
0
ملک میں انٹرنیٹ کیبل فالٹ مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا ہے: سیکرٹری آئی ٹی کا اعتراف

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ کی زیرِ سمندر کیبل میں پیدا ہونے والا فالٹ ابھی تک مکمل طور پر درست نہیں کیا جاسکا۔

سیکرٹری آئی ٹی کے مطابق فالٹ پر کام جاری ہے اور کنسورشیم کی جانب سے مرمت کا عمل انجام دیا جارہا ہے، تاہم ملک میں انٹرنیٹ سروس کی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود انٹرنیٹ کی رفتار اور کارکردگی میں بعض علاقوں میں کمی برقرار ہے۔

کمیٹی نے ملک بھر میں ناقص موبائل سگنلز اور نیٹ ورک مسائل پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا تاکہ صارفین کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات پر بریفنگ دی جا سکے۔

اجلاس کے دوران اسلام آباد آئی ٹی پارک کے منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ یہ منصوبہ کورین کمپنی کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے، تاہم منصوبے میں تاخیر پر وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیا ہے تاکہ وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔

شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ اسپیکٹرم کی کمی اور قانونی تنازعات کے باعث ٹیلی کام نیٹ ورکس کو مشکلات درپیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم دستیاب ہے جو بڑھتی ہوئی ضروریات کے لحاظ سے ناکافی ہے۔ حکومت کوشش کررہی ہے کہ دسمبر یا جنوری تک نیا اسپیکٹرم آکشن کرایا جائے تاکہ نیٹ ورک کی استعداد میں اضافہ کیا جاسکے اور عوام کو بہتر انٹرنیٹ و موبائل سروسز فراہم کی جا سکیں۔

Previous Post

وائٹ بال سیریز کیلئے قومی اسکواڈزکا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی ہوگئی

Next Post

عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف اور چکن کی ایکسپورٹ پر پابندی کی تجویز

Next Post
عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف اور چکن کی ایکسپورٹ پر پابندی کی تجویز

عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف اور چکن کی ایکسپورٹ پر پابندی کی تجویز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم